Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناظم جوکھیو قتل کیس، مقدمہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

ناظم جوکھیو قتل کیس، مقدمہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ
ناظم جوکھیو قتل کیس

جام اویس کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کو تفصیلی دلائل دینے کی ہدایت

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں جوڈیشل یجسٹریٹ ملیر کراچی نے کیس کا بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مدعی مقدمہ کی درخواست منظور کرلی۔

گزشتہ سماعت پرفریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد چالان پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت یہ سمجھتی ہے کہ مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلنا چاہیے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ مقتول اور ملزمان کے درمیان کوئی رنجش یا دشمنی نہیں تھی۔

تحریری فیصلے کے مطابق ملزمان کے اقدام کا مقصد عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنا اور خوف پھیلانا تھا۔ ماڈل کرمنل کورٹ نے بھی مقدمے کو دہشتگردی کے زمرے میں قراردیا تھا۔

Advertisement

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ماڈل کرمنل کورٹ نے ملزمان کی درخواست ضمانت اسی بنیاد پر خارج کی تھی۔

عدالت نے تفتیشی افسرکوانسداد دہشت گردی عدالت منتظم عدالت سے رجوع کرنے حکم دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کا چالان اور پولیس فائل انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

پولیس کی جانب سے حتمی چالان جمع کرنے کے بعد وکلا کی جانب سے دلائل دیے گئے تھے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے چالان سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر