
عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے مختلف شعبوں میں برطانوی اداروں کی شراکت لائق تحسین ہے۔
برٹش ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر آئیونا تھامس نے لاہور میں عبدالعلیم خان سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی،ملکی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ سینکڑوں پاکستانی طلبا و طالبات برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے مختلف شعبوں میں برطانوی اداروں کی شراکت لائق تحسین ہے اور اس دو طرفہ تعاون کو انڈسٹری، زراعت اور دیگر شعبوں میں فروغ دینے کی گنجائش موجود ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کے ہر شعبے میں ہماری یوتھ کے ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں انہیں اگر مناسب مواقع میسر ہوں تو بہترنتائج مل سکتے ہیں۔
برٹش ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر آئیونا تھامس نے عبدالعلیم خان سے اپنی گفتگو میں کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین دیرینہ تعلقات کو فروغ حاصل ہو رہا ہے اور انگلینڈ میں لاکھوں پاکستانی مختلف شعبوں میں شاندار طریقے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
ملاقات میں برٹش ہائی کمیشن پنجاب کے نمائندے ایلیکس بیلنگر بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News