
یوں تو دل کی دھڑکن کے تیز ہونے میں بہت سے محرکات کار فرما ہوتے ہیں اور وزن گرنا بھی کئی امراض کی جانب اشارہ کرتا ہے لیکن ایک بیماری جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے وہ تھائی رائیڈ ہے جس میں یہ دونوں علامات پائی جاتی ہیں۔ یہاں پر ایک بات قابل ذکر ہے کہ اس مرض کو اکثر لوگ مرض تصور نہیں کرتے بلکہ ایک کیفیت قرار دیتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ لوگوں میں یہ مرض آگاہی نہ ہونے کی بنا پنپتا رہتا ہے اور جب تک وہ ڈاکٹر کا رخ کرتے ہیں جسم میں کافی بگاڑ پیدا ہوچکا ہوتا ہے۔
اس کی علامات میں دل کی دھڑکن کا تیز ہونا، زیادہ پسینہ آنا، اچھی غذا کے باوجود وزن کا تیزی سے گرنا، گرمی زیاہ لگنا شامل ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے تمام افراد جن میں اس طرح کی علامات موجود ہوں انہیں مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے تاکہ بروقت تشخیص کے بعد علاج کیا سکے۔ یہاں پر اس مرض سے متعلق ڈاکٹر طارق علی کی ویڈیو پیش کی جارہی ہے جس میں اس مرض کے متعلق مکمل آگاہی دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News