
اگرجسم کسی چوٹ کے سبب معذور یا مفلوج ہوجائے توروز مرہ کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوجاتے ہیں، اورانسان ہر چھوٹے بڑے کام کے لئے دوسروں کا محتاج ہوجاتا ہے۔ مفلوج جسم کو دوبارہ فعال بنانے کے لئے برسوں سے کوششیں کی جارہی تھی تاہم اب ایک ایسا علاج دریافت کیا جاچکا ہے جو اس ضمن میں کارگر ثابت ہواہے۔
سوئزرلینڈ کے سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکلنالوجی لوزین کے سائنسدانوں نے کئی برسوں کی انتھک محنت کے بعدایک ایسا طریقہ علاج دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کی مدد سے مکمل طورمفلوج تین افراد چلنے کے قابل ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ تینوں افراد ریڑھ کی ہڈی اور حرام مغز کی چوٹ کے بعد نچلے دھڑ کوحرکت میں لانے والے برقی سگنل کھوچکے تھے۔
اعصابی ماہر ڈاکٹر گریگوئرکورٹائن اور سرجن جیکولین بلوخ نے2018 میں اس طریقہ علاج کے بارے میں آگاہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے مصنوعی ذہانت سافٹ ویئر کی بدولت اسے مزید بہتر بنایا اوراسی کی مدد سے وہ حرام مغز میں برقی سرگرمی دیتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے اعصابی سگنل فائر ہونے لگے۔
اس تھراپی کے چند گھنٹوں بعد ہی اعصابی نظام حرکی یا موٹر نظام کو چلانے لگا اور وہ تینوں افراد اپنے پیروں کو حرکت دینے کے قابل ہوگئے۔
اس نئے اور حیرت انگیز طریقہ عالج میں مریضوں کے حرام مغز کے اس مقام پر برقی پیوند لگائے جاتے ہیں جو جسم کے نچلے حصے کو کنٹرول کرتے اور انہیں حرکت میں رکھتے ہیں اس طرح جسم کا پورا نظام کام کرنے لگتا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔
یہاں ایک اوربات بھی قابل ذکر ہے کہ کمر میں لگائے جانے برقی پیوند کی سرگرمی کو ٹیبلیٹ ایپ کے ذریعے بآسانی کنٹرول کیا جاسکتا ہے، اور انہی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے وہ برقی امپلانٹ کام کرتا ہے۔
اس سے قبل اس طرح کی برقی رو کو حرام مغزمیں پہنچا کر درد کا علاج کیا جاتا رہا ہے لیکن اب اسی برقی رو کی بدولت مکمل طور پر تین مفلوج افراد کو چلنے کے قابل بنایا گیا ہے۔ یہ پیوند مستقل برقی سگنل خارج کرتا رہتا ہے اور مریض کے مفلوج ہوجانے والے حصے کو تقویت ملتی رہتی ہے۔
اس مقصد کے لئے ایک نئی طرز کے برقیرہ یا الیکٹروڈ ایجاد کئے گئے جو رانوں اور ٹانگوں کے تمام اعصاب پر اثر کرتے ہیں۔ پھراسے مریض کی ضرورت کے مطابق برقی سرگرمی پہنچائی جاتی ہیں، اوراس طرح یہ تینوں مریضوں کے لئے کار آمد ثابت ہوئی۔
واضح رہے کہ اس طریقہ علاج سے دوبارہ چلنے والے تینوں افراد کی عمر 29 سے 41 برس ہے جن کا نچلا حصہ دھڑ اور ٹانگیں بے حس ہوچکی تھیں۔ تاہم اب وہ بہت جلد تیراکی اور سائیکل چلانے کے بھی قابل ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News