
یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی حملے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً وائرل ہو رہی ہیں، جن سے وہاں کی سنگین صورتحال کا بآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو برطانوی سیاستدان ہینری بولٹن نے شیئر کی ہے۔ جس ویڈیو کے ذریعے انہوں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی یوکرینی شہری کی کار کو بری طرح کچل دیتی ہے۔
برطانوی فوج میں خدمات انجام دینے والے بولٹن نے ٹویٹ میں لکھا کہ “پیوٹن، کیا یہ یوکرین کے لوگوں کو آزاد کرنے کا روسی فوج کا آئیڈیا ہے؟ سچ تو یہ ہے کہ آپ کو لوگوں کی پرواہ ہی نہیں ہے۔ یوکرینی، روسی یا یہاں تک کہ اپنے فوجیوں کی زندگی کی بھی نہیں۔ آپ کو صرف روسی سلطنت کی تعمیر نو کے اپنے پاگل نظریے کی فکر ہے۔”
AdvertisementIs this the Russian army’s idea of liberating the Ukrainian people Putin? The truth is you don’t give a damn about people; not Ukrainians, Russians, or even the lives of your soldiers. You only care about your mad ideology of recreating the Russian Empire. pic.twitter.com/ztAj5SGGKa
— Henry Bolton OBE 🇬🇧 (@_HenryBolton) February 25, 2022
روسی بکتر بند گاڑی سے کچلے جانے کے بعد جب شہریوں نے گاڑی کو چیک کیا تو پایا کہ سوار معجزاتی طور پر بالکل محفوظ ہے۔
خیال رہے کہ 24 فروری کو حملے کے آغاز کے بعد سے روسی فوج نے یوکرین میں 821 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں 14 فضائی اڈے اور 19 فوجی کمانڈ سینٹرز شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ 24 فضائی دفاعی میزائل سسٹم، 48 ریڈار، 7 جنگی طیارے، 7 ہیلی کاپٹر، 9 ڈرون، 87 ٹینک اور 8 فوجی جہاز تباہ ہوئے ہیں۔
تازہ کارروائی میں روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے ہفتے کو بتایا کہ فوج نے لمبی دوری تک مار کرنے والے کیلیبر کروز میزائلوں سے یوکرین کے متعدد فوجی اداروں پر حملہ کیا۔
یہی نہیں بلکہ رہائشی عمارتوں کو بھی اس حملے میں بھاری نقصان پہنچا ہے اور کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News