ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ صوبہ خیبرپختونخواہ کےبالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کو ہستان، چترال، دیر ، مانسہرہ،ایبٹ آباد،سوات اورڈی آئی خان میں ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم سکھر،لاڑکانہ اورجیکب آباد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔
دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلو د رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے کم ازکم درجہ حرارت میں لہہ منفی12، زیارت منفی09، کالام منفی07، اسکردومنفی06، گوپس، استورمنفی05، قلات، پلوامہ، بارہ مولہ منفی 04، ہنزہ، شوپیاں منفی03، راولاکوٹ، مالم جبہ، بگروٹ، اننت ناگ منفی02، سری نگر، دیراورکاکول میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
