
دبئی میں مقیم برطانوی مصور اپنا تخلیقی شاہکار ناسا کی مدد سے چاند پر بھیجیں گےجو قمر پر روانہ کی جانے والی پہلی باقاعدہ کاوش بھی ہوگی۔
اس بعد کا اعلان ایک روز قبل دبئی ایکسپو 2020 میں قائم امریکی پویلیئن میں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ مصور ساشا جیفری بھی موجود تھے جو ایک عرصے سے دبئی میں ہی مقیم ہیں۔ اس سے قبل جیفری کورونا وبا لاک ڈاؤن کے دوران دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ بھی بناچکے ہیں۔
ناسا سی ایل پی ایس پروگرام کے تحت ساشا جیفری کی پینٹنگ کو سال کے آخر تک چاند کی سطح پر اتارا جائے گا۔ یہ کام ایک نئی خلائی کمپنی کرے گی جس کا نام اسپیس بٹ ہے۔ یہ دوسری کمپنی ایسٹروبوٹک کے ساتھ ملکر ایسی کم خرچ ٹیکنالوجی بنارہی ہے جس کی بدولت باسہولت انداز میں چاند پر اشیا کو لے جایا جائے گا۔ اس طرح پوری انسانیت پر مبنی پینٹنگ کا ایک شاہکار اسی سال چاند پر مستقل اتارا جائے گا۔
اس طرح یہ اہلیانِ زمین کو وہ غیرسائنسی شاہکار ہوگا جو ہمیشہ کے لیے چاند پر موجود رہے گا۔ اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں اس منصوبے پر ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔
اس موقع پر ساشا جیفری نے کہا کہ یہ چاند پر بھیجنا جانے والا ایک ایسا تحفہ ہے جو پوری انسانیت کا نمائیندہ ہوگا۔ اس کا نام چاندنی میں ہمارا مشترکہ عروج رکھا گیا ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ انسانیت کے لیے مسرت اور امید کا باعث بھی بنے گا۔ دوسری جانب یہ ہمارے بچوں کے لیے ایک مستقل اور مشترکہ اثاثہ بھی ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا سیارہ زمین بہت مجروح ہوچکا ہے اور ہمیں اس کی بقا کی کوشش بھی کرنا ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News