Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین سے 676 پاکستانی شہریوں کو نکال لیا گیا ہے، ترجمان دفترخارجہ

Now Reading:

یوکرین سے 676 پاکستانی شہریوں کو نکال لیا گیا ہے، ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین سے 676 پاکستانی شہریوں کو نکال لیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ یوکرین کا تنازع 24 تاریخ کو شروع ہوا ، تنازع سے چند ہفتے قبل یوکرین میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانیوں اور طالب علموں کو ہدایت نامے جاتی کرتا رہا ہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ تنازع سے قبل یوکرین میں پاکستانی برادری کی کل تعداد تقریبا 7 ہزار تھی، تقریبا 3 ہزار پاکستانی طالب علم تنازع سے قبل یوکرین میں موجود تھے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ سفارت خانے کے رابطوں اور ہدایت ناموں کے نتیجہ میں 24 تاریخ سے قبل بڑی تعداد میں پاکستانی یوکرین سے نکل چکے تھے، 24 تاریخ یوکرین تنازع شروع ہونے کے وقت لگ بھگ 700 پاکستانی طالب علم یوکرین میں موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ چند سو کے قریب دیگر پاکستانی برادری کے لوگ بھی قضئیے کے آغاز میں یوکرین میں موجود تھے، یوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ نے چوپیس گھنٹے کام کیا حالانکہ سفارت خانے کو خود بھی منتقل ہونا پڑا۔

Advertisement

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ 676 پاکستانی شہریوں کو نکال لیا گیا ہے،20  مختلف سرحدی مقامات پر ہیں اور 20 سرحدی گزرگاہوں کے راستے پر ہیں جبکہ خارکیو سے 60 سے 70 مزید شہری ٹرین میں سوار ہوئے ہیں،30 سومی اور چرنگیو میں ہیں جنہیں حالات کی اجازت ملنے پر نکالا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ کچھ پاکستانی شہری ایسے ہیں جنہوں نے یوکرین میں رہنے کا انتخاب کیا ہے، سفارت خانہ ٹرنوبیل میں ریسیپشن سنٹر اس وقت تک برقرار رکھے گا جب تک کہ سب  پاکستانیوں کو محفوظ طریقے سے نکال نہیں جاتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر