Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابوظہبی میں 8500 سال قدیم عمارتیں دریافت

Now Reading:

ابوظہبی میں 8500 سال قدیم عمارتیں دریافت

ماہریِنِ آثارِ قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی میں دریافت ہونے والی ایک قدیم بستی میں 8500 سال پرانی تعمیرات دریافت ہوئی ہیں جو پورے متحدہ عرب امارات میں سب سےقدیم آبادی بھی ہے۔

ابوظہبی محکمہ آثاروتہذیب کے مطابق اس سے پہلے جتنے بھی آثار خطے سے ملے ہیں کہ ان سے بھی 500 سال زائد پرانی ہے۔ ابوظہبی کی مغرب میں ٖغغہ نامی علاقے سے یہ آثار ملے ہیں۔


عمارتوں کی ساخت بہت سادہ ہے اور کمرے گول یا بیضوی شکل میں بنائے گئے ہیں۔ ان کمروں کی دیواریں پتھروں سے بنائی گئی ہیں جن کی اوسط بلندی تین اعشاریہ تین فٹ ہے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق یا تو یہ چھوٹی سی آبادی کے لیے رہائشی کمرے تھے یا پھر عارضی گھر تھے جہاں لوگ ایک سال تک رہا کرتے تھے۔

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ابوظہبی میں بھی نیولیتھک (قدیم پتھر کے بعد) کے دور کے لوگ موجود تھے اور وہ باقاعدہ بستیوں کی شکل میں رہا کرتے تھے۔ آثار سے سینکڑوں چھوٹی اشیا اور نوادرات ملے ہیں جن میں پتھرکو گھس کر تیز بنائے گئے تیر، اور سمندری اشیا سے ڈھالی گئی اشیا بھی موجود ہیں۔ خیال ہے کہ پتھر کے نوکیلے اوزار شکار کے لیے استعمال کئے جاتےتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر