Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیسک چھوٹے صنعت کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے، اسلم اقبال

Now Reading:

پیسک چھوٹے صنعت کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے، اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال

بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا

میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پیسک چھوٹے صنعت کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے۔

صوبائی وزیر صنعت تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کا 118واں اجلاس ہوا جس میں انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں کی فروخت کی بجائے لیز پالیسی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بورڈ نے پیسک ملازمین کی میرج گرانٹ کی مد میں بیٹی کی شادی کے لئے گرانٹ1لاکھ روپے تک کرنے کی منظوری دی جبکہ بورڈ نے کمالیہ اور حافظ آباد میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کی اصولی منظوری دی۔

پیسک آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران بورڈ نے انتظامی اور مالیاتی امور کی منظوری دی جبکہ بورڈ نے تجہیز و تکفین گرانٹ بھی 10ہزار روپے سے بڑھا کر 1لاکھ تک روپے تک کرنے کی منظوری دی۔

بورڈ نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سندر 2 میں تعمیر کی مدت میں فروری 2024تک توسیع کی منظوری دی جبکہ بورڈ نے گجرات میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ اور سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی کی قیام کے منصوبوں کو”ٹائم باونڈ پراجیکٹ“ڈیکلیر کرنے کی منظوری دی۔

Advertisement

صوبائی وزیر صنعت تجارت میاں اسلم اقبال نے دونوں سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے لئے اراضی کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ معاشی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن متحرک کردار ادا رکرے جبکہ پیسک چھوٹے صنعت کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے۔

صوبائی وزیر صنعت تجارت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس میں ڈیولپڈ پلاٹوں کی ادائیگی کے لئے ریلیف پیکیج بنا کر پیش کیا جائے۔

ایڈیشنل سیکرٹری صنعت وتجارت، ایم ڈی پیسک اور دیگر بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر