Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی وزیر کا کشمیر کے حوالے سے اشتعال انگیز بیان مسترد

Now Reading:

بھارتی وزیر کا کشمیر کے حوالے سے اشتعال انگیز بیان مسترد
ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیر کے آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے پرفریب اشتعال انگیز بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی بی جے پی کے وزیر کے آزاد کشمیر کے موجودہ بھارتی حکومت میں انضمام کے پرفریب اشتعال انگیز بیان کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی مفادات کے لیے پاکستان کو اپنی اندرونی سیاست میں گھسیٹنا بی جے پی، آر ایس ایس قائدین کا وطیرہ بن چکا ہے، اس کا مقصد بھارتی عوام کی اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانا اور انتخابی مفادات کے لیے نیشنل ازم کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ  بھارتی قائدین کو ایسے بے بنیاد تصورات سے دوری اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، بھارتی قائدین کو غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں ابتر زمینی صورتحال کے حقائق  کے ادراک کا مشورہ دیتے ہیں۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ دھائیوں کے بلا روک ٹوک بھارتی غیر قانونی قبضہ اور 5 اگست 2019 کے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کے باوجود وقت کے ساتھ کشمیریوں کی مزاحمت مضبوط ہوئی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بی جے پی وزراء کو یاد رکھنا ہو گا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، جموں و کشمیر بیں الاقوامی طور پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ایجنڈا پر موجود متنازع علاقے ہے۔

 عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کشمیریوں کی خواہشات اور آزادانہ و منصفانہ استصواب رائے کے ذریعہ جموں و کشمیر تنازع کا حل تجویز کرتی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت غیر قانونی مقبوضہ کشمیر سے اپنا غیر قانونی قبضہ ختم کرے، بھارت اپنے قابض افواج کے نہتے کشمیریوں کے خلاف مظالم کے احتساب کے لیے تیار رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر