
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جلد جنوبی پنجاب کا دورہ کروں گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم کی ملاقات ہوئی ہے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ ملتان میں صحافی کالونی، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ، ریسکیو 1122، زراعت کی ترقی کیلئے ری ماڈلنگ، سٹرکوں اور نئے اسکولوں کی تعمیر جنوبی پنجاب کی عوام سے محبت کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملتان میں صحافی کالونی فیز II کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بات کریں گے، ہم نے اپنے دور حکومت میں صحافیوں کو نہ صرف صحافی کالونیاں بلکہ دیگر مراعات بھی دیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں ہمارے منصوبوں کو تاخیر کا شکار کیا گیا، ہمارے دور میں سب سے زیادہ وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلد جنوبی پنجاب کا دورہ کروں گا، جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔
ملاقات میں شکیل انجم نے چوہدری پرویز الہٰی کو ملتان پریس کلب کے دورے کی دعوت دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News