پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی زیر صدارت وزارت قانون و انصاف میں اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں فوجداری قوانین میں اصلاحات کے مسودے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان بار کونسل کے ممبر نے وزیر قانون کے کام کو سراہتے ہوئے اپنی تجاویز پیش کیں۔
وزیر قانون نے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے تجاویز کو سراہا اور سب نے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
وزیر قانون کی جانب سے پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان بار کونسل کو خصوصی دعوت دی گئی تھی۔
اجلاس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون، سیکریٹری وسیم ممتاز، دیگر ممبران اور عہدیداران، پاکستان بار کونسل کے ممبر حسن رضا پاشا اور وزارت قانون کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
