
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ موٹاپا انسان کو مختلف بیماریوں کا شکار بنا دیتا ہے، لیکن اب تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹاپا دماغ کے لئے بھی بےحد خطرناک ہے۔
حال ہی میں کینیڈا میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موٹاپے سے نہ صرف دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے بلکہ ہمارا دماغ بھی قبل از وقت اور تیزی سے بوڑھا ہونے لگتا ہے۔
موٹاپے کے نقصانات کے حوالے سے یہ تقیق مک ماسٹر یونیورسٹی، اونٹاریو کے ماہرین کی قیادت میں کی گئی ہے جس کے نتائج آن لائن ریسرچ جرنل ’’جاما اوپن نیٹ ورک‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں۔
ماہرین نے یہ تحقیق 50 سے 66 سال کے 9 ہزار سے زائد کینیڈین شہریوں پر کی گئی جن کی اوسط عمر 58 سال کے قریب تھی، ان میں سے جو افراد معمول سے زیادہ وزنی موٹے تھے ان میں توقعات کے مطابق دل اور شریانوں کی مختلف بیماریوں کا خطرہ بھی کم وزن والے لوگوں کی نسبت زیادہ تھا۔
تاہم جب یادداشت اور اکتساب یعنی سیکھنے کی صلاحیتوں سے متعلق مذکورہ افراد کے ٹیسٹ لئے گئے تو موٹے افراد میں ذہنی صلاحیتیں اور دماغی قوت کو عام وزن رکھنے والوں سے واضح طور پر کم دیکھا گیا۔
موٹے افراد میں یادداشت اور اکتساب کی کمی سے ظاہر ہوا کہ اضافی چربی نہ صرف ان کے جسم کو بلکہ ان کے ذہن کو بھی متاثر کررہی تھی۔
ماہرین نے موٹاپے کا شکار افراد کوخبردار کیا ہے کہ موٹاپے میں مبتلا افراد کو اپنی جسمانی سرگرمیوں کو بڑھانا چاہیئے اور خاص طور سے پیدل چلنے پر زیادہ توجہ دینا چاہیے۔
کیونکہ جسمانی سرگرمیوں سے جسم میں خون کا بہاؤ تیز ہوتا ہے جس سے دماغ تک پہنچنے والے خون کی مقدار میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور دماغ کی صحت برقرار رہتی ہے جس سے دماغ جلد بوڑھا نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News