Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف جعلی رپورٹس کی بنیاد پر لندن میں قیام کر رہے ہیں، شیخ رشید

Now Reading:

نواز شریف جعلی رپورٹس کی بنیاد پر لندن میں قیام کر رہے ہیں، شیخ رشید
شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف جعلی رپورٹس پر بیرونِ ملک گئے۔ اب وہ جعلی رپورٹس کے ذریعے لندن میں قیام کر رہے ہیں۔ 

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسا لیڈر نہین جو اپنے ملک سے بھاگے۔ نواز شریف جعلی رپورٹس کے ذریعے لندن میں قیام کرنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف لوگوں کو بیماری میں دھکا دینا چاہتے ہیں۔ یہ لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ کورونا میں اسلام آباد جاؤ۔ خود تو کورونا کی وجہ سے علاج نہیں کرا سکے اور عوام کو کورونا میں باہر نکال رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں ہے ان کے رِنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن اسلام آباد میں لانگ مارچ کا شوق پورا کر لے۔  سیکیورٹی کے مسائل موجود ہیں اور بے نظیر کو بھی کہا تھا جلسہ میں نہ جائیں۔ 23 مارچ کو لوگ جے ٹین کے فلائنگ پاس اور پریڈ دیکھے گی یا ان کے چہرے دیکھیں گے۔

انھوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کیلئے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ ٹی ٹی پی نے دہشت گردی میں اضافہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ٹی ٹی پی کے مطالبوں کو منتخب حکومت کیلئے قبول کرنا ممکن نہیں ہے۔

Advertisement

شیخ رشید نےتردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ڈیل اور ڈھیل نہیں ہو رہی۔ ملک میں نہ ایمرجنسی لگ رہی ہے اور نہ ہی صدارتی نظام آ رہا ہے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ سات فروری کو سعودی عرب کے وزیر داخلہ پاکستان آ رہے ہیں۔ سعودی عرب سے ہمارے رشتے ہمالیہ سے بھی بلند ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چین کے دورے پر کل روانہ ہوں گے اور یہ ان کا تاریخی دورہ ہوگا۔ وزیراعظم دورہ چین کے دوران سی پیک کے حوالےسے بھی بات چیت کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں 87 نادرا سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں یہ سینٹرز قائم کیے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں تبادلے ڈی جی ایف آئی اے نے کیے ہوں گے۔ وزیراعظم ہاؤس صرف تبادلے کروا اور رکوا سکتے ہیں۔ وزرا کے کہنے پر تبادلے نہیں ہوتے۔

انھوں نے کہا کہ 500 افراد روزانہ کی بنیاد پر افغانستان سے آتے ہیں۔ 70 افراد ایسے ہوتے ہیں جو بیماری کی وجہ سے آتے ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد افغانی پاکستان میں ہمارے اعداد وشمار سے زائد ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر