Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور قلندرز پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا

Now Reading:

لاہور قلندرز پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا
پی ایس ایل 7

پی ایس ایل 7

پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو  42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔ 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل معرکے میں لاہور قلندرز کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوگیا تاہم محمد حفیظ کی ذمہ دارنہ اننگز اور آخری اوورز میں ڈیوڈ ویزے کی ایک اور جارحانہ بلے بازی کی بدولت لاہور قلندرز مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

محمد حفیظ کو آل راؤنڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ محمد رضوان کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا۔  فخرزمان کو ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر اور شاداب خان کو پی ایس ایل 7 کے بہترین بولر کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس کے علاوہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کے ساتھ ساتھ بیسٹ وکٹ کیپر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ خوشدل شاہ کو بیسٹ آل راؤنڈر آف دی ٹورنامنٹ اور بیسٹ فیلڈر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ لاہور قلندرز کے زمان خان کو ایمرجنگ پلیئر آف پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ دیا گیا۔

181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی جب کہ لاہور قلندرز نے بھرپور فیلڈنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ملتان سلطانز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 138 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔

Advertisement

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا تاہم محمد حفیظ نے ابتدائی اوورز میں ہی کپتان محمد رضوان کو بولڈ کردیا وہ صرف 14 رنز ہی بناسکے۔

Advertisement

محمد رضوان کے آؤٹ ہوتے ہی ان کے ساتھی بھی ایک ایک کرکے پویلین واپس لوٹتے رہے۔ شان مسعود بھی 19 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد امیر عظمت بھی 6 رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ کا شکار بن گئے۔

ملتان سلطانز کے انتہائی اہم کھلاڑی ریلی روسوو بھی 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور بولنگ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آصف آفریدی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور ایک رن بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

Advertisement

ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ نے کچھ دیر مزاحمت دکھائی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ خوشدل شاہ 23 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جس میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔

کورونا سے صحتیاب ہوکر آنے والے ٹم ڈیوڈ بھی 17 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 2 چوکے شامل تھے۔

بعد ازاں ڈیوڈ ویلے 0 اور رومان روئیس 6 رنز بناکر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے جب کہ عمران طاہر 10 رنز بنانے کے بعد ڈیوڈ ویزے کو وکٹ دے بیٹھے۔

Advertisement

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3، زمان خان اور محمد حفیظ نے 2،2 جب کہ حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل پی ایس ایل 7 کے فائنل کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جیت کر  ملتان سلطانز کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا۔

ملتان سلطانز کے اسپنرز خاص طور پر آصف آفریدی نے لاہور قلندرز کے بلے بازوں کو خوب پریشان کیے رکھا۔ فخرزمان صرف 3 رنز بنانے کے بعد آصف آفریدی کا شکار بنے جب کہ عبداللہ شفیق کی مزاحمت بھی 14 رنز تک محدود رہی وہ بھی آصف آفریدی کا ہی شکار بنے۔

Advertisement

فل سالٹ کی جگہ ٹیم میں جگہ بنانے والے ذیشان اشرف بھی ناکام رہے اور صرف 7 رنز بنانے کے بعد محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے جب کہ کامران غلام بھی آصف آفریدی کے ہاتھوں ہی پویلین واپس لوٹ گئے وہ بھی 15 رنز ہی بناسکے۔

پی ایس ایل 7 میں آؤٹ آف فارم رہنے والے محمد حفیظ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور پھر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی، وہ 46 گیندوں پر 69 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے۔

لاہورقلندرز ی جانب سے رواں سیزن میں سنچری بنانے والے ہیری برووکس نے بھی محمد حفیظ کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 3 چھکے اور 2 چوکے لگائے، وہ 22 گیندوں پر 41 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف آخری اوور میں 27 رنز بٹور کر لاہورقلندرز کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ڈیوڈ ویزے نے آج بھی بھرپور بلے بازی کرتے ہوئے ایک بار پھر 8 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

Advertisement

ملتان سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی نے 3 ، شاہنواز دھانی اور ڈیوڈ ویلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل 7 کے بڑے معرکے کے لیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ لاہور قلندرز نے وکٹ کیپر بلے باز فل سالٹ کی جگہ ذیشان اشرف کو ٹیم میں شامل کیا ہے جب کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں جانسن چارلس کی جگہ  ٹم ڈیوڈ کی واپسی ہوئی ہے جو پچھلے میچ سے قبل کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1497936964439486468

پاکستان سپر لیگ سیون کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز اب تک پی ایس ایل میں 12 بار آمنے سامنے ہوئے جہاں 7 بار ملتان سلطانز اور 5 بار لاہور قلندرز کو کامیابی ملی۔

Advertisement

پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کا ٹاکرا کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا جہاں ملتان سلطانز کو فتح حاصل ہوئی تاہم دوسرا معرکہ لاہور میں میں جہاں لاہور قلندرز وہ واحد ٹیم ثابت ہوئی جس نے پورے ایونٹ میں ملتان سلطانز کو شکست دینے کا اعزاز حاصل کیا۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1497879804422598657

آخری بار دونوں ٹیموں کا ٹاکرا کوالفائیر میں ہوا جہاں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دینے کے بعد فائنل میں پہنچی۔

دوسری جانب ملتان سلطانز سے کوالیفائیر میں شکست کے بعد لاہور قلنددرز نے دوسرے ایلیمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست سے دوچار کیا جس نے پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر