
دودھ ایک مکمل غذا ہے اور اس سے بنی غذا کیلشیم اور وٹامن ڈی حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ تاہم دنیا کی ایک بڑی آبادی دودھ یا دودھ سے بنی اشیاء کا استعمال نہیں کرسکتی، کیونکہ دودھ میں پایا جانے والا لیکٹوز وہ ہضم نہیں کر پاتے اورانہیں گیس اوراسہال کی شکایت ہونے لگتی ہے۔
جبکہ بعض بچوں میں دودھ کے استعمال کے بعد جسم کے مختلف حصوں جیسے ناک، کان اورگلے میں سوزش یا انفیکشن ہونے لگتا ہے، اکثریہ انفیکشن بڑھ کر دمہ کی صورت بھی اختیار لیتا ہے، جوکہ بذات ایک موذی بیماری ہے۔
ایسے تمام افراد جو دودھ سے الرجی رکھنے والوں کی فہرست میں آتے ہیں تو پھر وہ کیا استعمال کریں اور اس کے بارے میں ڈاکٹراور ماہرین کیا مشورہ دیتے ہیں۔ اسی لئے یہاں پرماہرڈاکٹرخدیجہ طارق کی ویڈیو پیش کی جارہی ہے جس میں وہ اس مسئلے کے بارے میں مفید معلومات فراہم کریں گی تاکہ آپ دودھ کے استعمال کے بغیر بھی صحت مند زندگی گزارسکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News