 
                                                                              سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر نازک اور فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوچکا ہے۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر نازک اور فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوچکا ہے، 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا اس کے بعد دنیا بھر میں بھارتی اقدامات کیخلاف آواز بلند ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایسے اقدامات کررہا ہے جس سے وہ مسئلہ کشمیر کو ختم کرنا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 42 لاکھ ہندوؤں کو جعلی ڈومیسائل دے دیے گئے ہیں، بھارتی حکومت چاہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کسی ہندو کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔
سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہی ہے، مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، سرمایہ کاری کے نام پر 4 ہزار ہندوؤں کو کشمیر میں زمین دے دی گئی۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی اقدامات کیخلاف لندن اور دیگر مقامات پر مظاہرے کیے، برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے ممبران نے کشمیر پر مکمل حمایت کا یقین دلایا، یورپی ممالک کے عوام اور میڈیا کشمیری عوام کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں حجاب کا معاملہ سب کے سامنے ہے، بھارتی حکومت اقلیتوں کے حقوق سلب کر رہی ہے، میری دعوت پر آزاد کشمیر کے تمام قائدین کل جماعتی کانفرنس میں آئے، میں نے پہلے مرحلے میں تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کے رہنماؤں کو بلایا۔
سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے متعدد اقدامات کا فیصلہ کیا گیا، مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کی قربانیوں کے باعث زندہ ہے، اووسیز کشمیری اور پاکستانی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آئندہ دنوں میں اوورسیز کی کشمیر کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد اور مظفرآباد میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنسز بلائیں گے، 24 فروری کو کشمیر کیلئے اسلام آباد میں بڑی ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 24 فروری کو ریلی کا آغاز نیشنل پریس کلب سے ہوگا، آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں اور قائدین ریلی میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 