Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، امتیاز شیخ

Now Reading:

بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، امتیاز شیخ

امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بجلی کی قیمت میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، ظالم حکومت کے عوام دشمن فیصلوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر ماہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام پر بجلی گرا دیتی ہے، فیول ایڈجسٹمینٹ کے نام پر اضافہ کرکے ہر ماہ عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جاتا ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے بل عوام کی برداشت سے باہر ہو چکے ہیں، عوام بجلی اور گیس کے بل بھرے یا بچوں کے  اسکولوں کی فیس ؟ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3  روپے 10 پیسے   فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

Advertisement

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ  برائے دسمبر 2021 کی مد میں  بجلی کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر  نیپرا نے یکم  فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا کے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل نومبر کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ صارفین سے 4 روپے 30 پیسے جنوری میں چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لیے تھا۔

دسمبر کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ نومبر کی نسبت ایک روپے 20 پیسے فروری میں کم چارج کیا جائے گا۔

نیپر اکا کہنا تھا کہ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر