
سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو تنقید برداشت نہیں تو گھر چلے جائیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس حکومت کا آزادی اظہارپر پابندی کا فاشسٹ ہتھکنڈا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکمران چاہتے ہیں کہ عوام بھیڑ بکریاں بن کر رہیں کوئی اس پر تنقید نہ کرے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ میڈیا پر قدغنوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں، جابرانہ طرزِ حکومت کسی صورت قبول نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمرانوں کو تنقید برداشت نہیں تو گھر چلے جائیں، جماعت اسلامی ہر سطح پر میڈیا کی آزادی کے لیے جدوجہد کرے گی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے ایوانِ صدر کو آرڈیننسز کی فیکٹری میں تبدیل کر دیا، الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 181میں ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن کو چرانے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہی ہے، پی ٹی آئی نے ای وی ایم کے ذریعے الیکٹرانک دھاندلی کی بنیاد رکھی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھیں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News