
میٹا کی زیر ملکیت میسیجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے یکے بعد دیگرے اپ ڈیٹ اور نئے فیچر متعارف کرانے میں سر فہرست ہے۔
واٹس ایپ ایپلی کیشن میں ہونے والی تبدیلیوں اور نئی اپ ڈٰیٹ سے باخبر رہنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق میسیجنگ ایپ نے گوگل بی ٹا پروگرام کے ذریعے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرنے پر کام کر رہی ہے۔
نئی اپ ڈیٹ میں کیا ہے؟
رپورٹ کے مطابق آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ کے ورژن 2.22.4.10 میں صارفین کے لیے ’ڈیلیٹ میسج فار ایوری ون ‘ کے لیے نئی ٹائم لیمٹ شامل کی جائے گی۔
تاہم یہ فیچر ابھی ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں ہے اور بی ٹا ٹیسٹر کے لیے بھی دست یاب نہیں ہے۔
کچھ عرصے قبل وے بی ٹا نے واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بی ٹا کے حوالے نئی ٹائم لیمٹ فیچر کو انڈر ڈیولپمنٹ ہونے کی خبر شایع کی تھی، کہ واٹس ایپ بھیجے گئے پیغام کو سب کے لیے ڈیلیٹ کرنے کے لےمختص وقت کو ایک گھنٹے، 8 منٹ 16 سیکنڈ سے بڑھا کا 7 دن اور 8 منٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ بھیجے گئے پیغام کو سب کے لیے ڈیلیٹ کرنے کے لیے متعین کردہ وقت کا دورانیہ بڑھا کر 2 دن اور 12 گھنٹے کرنے کے فیچر پر کام کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News