Advertisement
Advertisement
Advertisement

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی افواج کی مکمل حمایت کرتی ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی افواج کی مکمل حمایت کرتی ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی افواج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن بلال سمیت تمام شہداء کو بہادری اور شجاعت کے مظاہرے پر سلام پیش کرتے ہیں ، دہشت گردوں سے برسرپیکار افواج پاکستان اور تمام اداروں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی افواج اور اداروں کی مکمل حمایت کرتی ہے ، حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کی وجوہات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اعلیٰ مقامات عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔ آمین

Advertisement

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے 2 مقامات پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی تھی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ پنجگور میں دہشت گردوں نے 2 مقامات سے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم فوجی جوانوں کی بروقت جوابی کارروائی نے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا جب کہ دہشت گرد فرارہوگئے ہیں اور کچھ کی ہلاکتوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر