
شہبا زشریف نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون میں مبتلا ترک صدر اور ان کی اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبا ز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ عزت ماآب ترک صدر رجب طیب اردگان اور میڈم ایمن اردگان کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کے لیے میری انتہائی مخلصانہ دعائیں اور نیک خواہشات ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے!
Sending my most sincere prayers & best wishes to His Excellency President @RTErdogan & Madam Emine Erdogan for speedy recovery from coronavirus. May Allah Almighty bless them with complete health!
Advertisement— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 6, 2022
ترک صدر یوکرین سے واپسی پر کورونا کا شکار
ترک صدر رجب طیب اردگان اور ان کی اہلیہ ایمینہ اردگان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
ترک صدر طیب اردگان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایاکہ یوکرین سے واپس آنے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا اومیکرون میں مبتلا ترک صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
ترک صدرطیب اردگان نے کہا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو کورونا وائرس کی ہلکی علامات کا سامنا ہےاور وہ گھر سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
ترک صدر نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئےکہا کہ ہم آپ کی دعاؤں کے منتظر ہیں۔
Bugün hafif belirtiler üzerine eşimle birlikte yaptırdığımız COVID-19 testimizin sonucu pozitif çıktı. Omicron varyantı olduğunu öğrendiğimiz hastalığı hamdolsun hafif geçiriyoruz.
Görevimizin başındayız. Çalışmalarımıza evde devam edeceğiz. Dualarınızı bekliyoruz.
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) February 5, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News