Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اور سعودی فوجی سربراہان کی ملاقات پر احسن اقبال کی نرالی منطق

Now Reading:

بھارتی اور سعودی فوجی سربراہان کی ملاقات پر احسن اقبال کی نرالی منطق

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتی اور سعودی فوجی سربراہان کے درمیان ہونے والی کی ملاقات پر ایک نرالی منطق پیش کردی ہے۔

احسن اقبال نے سعودی اخبار میں شائع ہونے والی ملاقات کی تصویر شیئر کی، اس تصویر میں دونوں فوجی سربراہان کے عقب میں دیوار پر نصب تصویر میں جنرل نیازی کو 16 دسمبر 1971 کے دن سرینڈر کرنے کے معاہدے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سعودی گیزیٹ میں مشرقی پاکستان کے ہتھیار ڈالنے کی تصویر کے سائے میں شائع ہونے والی یہ خبر عمران خان کی دور اندیش قیادت میں ہماری خارجہ پالیسی کی حقیقت بتارہی ہے ۔ صرف ساڑھے 3 سال میں ہر میدان میں کیا زوال آیا۔

احسن اقبال کے اس ٹوئٹ پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام اور سعودی اخبار نے جو کیا سو کیا، مگر احسن اقبال کو بحیثیت سابق وفاقی وزیر اس تصویر کو شیئر نہیں کرنا چاہیے تھا۔

صائم بیگ نامی ہینڈل سے کی گئی ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ وہ (بھارت) اس طرح کی حرکتیں آپ جیسے لوگوں کے لیے ہی کرتے ہیں۔

ایم ایس ضیا لکھتے ہیں کہ عمران خان 1971 میں وزیراعظم نہیں تھے۔ جب وہ وزیراعظم تھے تب دشمن کے ناپاک عظائم خاک میں ملائے گئے اور دشمن کو طیاروں سمیت کیفر کردار تک پہنچایا۔

https://twitter.com/MsZia8/status/1495378326910914560?s=20&t=WqtHFcj9FfL_53WHBACIEw

حسن سمرا نے بھی احسن اقبال کا نام لے کر ان پر تنقید کی۔

Advertisement

ریڈ کائٹ نامی ٹوئٹر صاف نے لکھا کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے سعودی عرب کا پہلا دورہ اپریکل 2021 میں کیا تھا، یہ سب قومی مفاد کی باتیں ہیں، بھائی چارے اور دوستی جیسی کوئی چیز نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر