Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7: پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی کمنٹمنٹ پوری کر دی

Now Reading:

پی ایس ایل 7: پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی کمنٹمنٹ پوری کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شریک تمام کھلاڑیوں کے ساتھ کی گئی کمنٹمنٹ پوری کر دی ہے ، جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں شام تمام ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو ان کے معاوضے کا 70 فی حصے کی ادائیگی کر دی ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے ساتھ کمنٹمنٹ تھی کہ ایونٹ کے دوران معاوضہ ادا کیا جائے گا جو ہم نے پوری کر دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بقایا 30 فی صد معاوضہ ایونٹ کے اختتام کے بعد 6 ہفتوں کے اندر ادا کر دیا جائے گال

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کی 70 فی صد معاوضے کی ادائیگی ڈالر میں دی گئی ہے ، جبکہ پاکستان کھلاڑیوں کو ان کی ادائیگی پاکستانی روپے میں ادا کی گئی ہے۔

Advertisement

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے کھلاڑیوں کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہماری اولین ترجیح ہے۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق دنیا کی مختلف لیگز میں معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کے حوالے سے بدنام ہیں جس کی وجہ سے وہاں بڑے نام نہیں کھیلتے، اسی لئے ہم نے کھلاڑیوں کو معاوضے کی ادائیگی کا اختیار اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔

کھلاڑیوں کی 70 فی صد معاوضے کی ادائیگی پی سی بی نے اپنے اکاؤنٹ سے کی ہے جو ایونٹ کے اختتام پر فرنچائزز سے وصول کر لی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر