
معید یوسف کا کہنا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو کامیابی حاصل کی اس کے ثمرات آنا شروع ہو چکے ہیں۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف سپرلیگ کا میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے گزشتہ کچھ عرصہ میں سیکیورٹی کے حوالے سے من گھڑت الزامات لگے ۔
انہوں نے کہاکہ ایک دو واقعات کی وجہ سے ہمارے امیج کو نقصان پہنچا۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی نے کہاکہ آئندہ سالوں میں آسٹریلیا سمیت تمام ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرے گی ، پی ایس ایل کے لئے لوگوں کا جوش و جزبہ قابل دید ہے ۔
معید یوسف نے کہاکہ مصروف شیڈول میں وقت نکال کر فیملی کے ساتھ میچ دیکھنے آیا ہوں ، پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر ہوا ۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہوری ہونے کے ناطے لاہور قلندرز کی ٹیم کا اسپورٹر ہوں، پوری امید ہے آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کامیابی سے ہم کنار ہو گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News