Advertisement
Advertisement
Advertisement

رویندرا جڈیجا ٹیم میں واپسی کے لیے تیار

Now Reading:

رویندرا جڈیجا ٹیم میں واپسی کے لیے تیار

بھارتی تجربہ کار آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا سری لنکا کے خلاف آئندہ ہوم سیریز میں واپسی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت  سری لنکا کی تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں میزبانی کرے گا جو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے پہلے ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق جڈیجا نےکوویڈ 19  ٹیسٹ بھی کروائے ہیں اور منفی نتیجے کے ساتھ واپس آنے کے بعد انہیں ٹی ٹوئنٹی  اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جسپریت بمراہ کی بھی واپسی متوقع ہے، جدیجا اور بمراہ دونوں مختلف وجوہات کی بناء پر ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری وائٹ بال سیریز کو مس کر رہے ہیں، سیریز کے لیے اسکواڈ کا نام دیتے وقت بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے کہا تھا کہ ساتھی تیز گیند باز محمد شامی کے ساتھ بمراہ کو آرام دیا گیا ہے۔

جہاں تک جڈیجا کا تعلق ہے بی سی سی آئی نے کہا کہ آل راؤنڈرگھٹنے کی انجری کے بعد صحت یابی کے آخری مرحلے سے گزر رہے ہیں ۔

Advertisement

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ویرات کوہلی 24 فروری سے شروع ہونے والے سری لنکا  کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے محروم ہو سکتے ہیں،تاہم انہیں بعد کی ٹیسٹ سیریز کے لیے شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث جڈیجا  گزشتہ سال نومبر کے آخر میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد سے ایکشن سے باہر ہیں تاہم اب ان کا لنکا لائنز کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شرکت تقریباً یقینی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر