
ملتان سلطانز کی شاندار پرفارمنس پر خوشی سے نہال علی ترین نے انگلش آل راؤنڈر ڈیوڈ ویلی کو زندگی بھر مفت سوہن حلوہ دینے کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے پیر کی شب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیزمقابلے میں شکست دے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کی۔
سلطانز کے ڈیوڈ ویلی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ رنز سے فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا، انھوں نے صرف آٹھ رنز کا دفاع کرنے کے باوجود آخری اوور میں دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس موقع پر علی ترین نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ ڈیوڈ ولی کو زندگی بھر مفت سوہن حلوہ فراہم کریں گے۔ سوہن حلوہ ایک لذیذ، میٹھا اور بھرپور حلوہ ہے جو دودھ، کارن فلور، چینی اور پانی کے مرکب سے تیار کیا جاتا ہے۔
جہاں ہر کسی نے انگلش آل راؤنڈر کی بہترین پرفارمنس پر ان کو داد دی، وہیں ملتان سلطانز کے سابق مالک علی خان ترین نےان سے تاحیات ایک ایسے لذیذ حلوے کی فراہمی کا وعدہ کیا جس کے لیے ملتان شہر دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔
David Willey free Munawar Sohan Halwa for life!
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) January 31, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News