 
                                                                              بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے دو روز قبل شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی، تاہم اب انہوں نے علیحدگی سے متعلق ایک بڑی غلطی کا اعتراف بھی کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر راکھی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی اپنے شوہر رتیش کی یاد میں اُداس ہیں اور ان سے محبت کا بھی اعتراف کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں راکھی کہتی ہیں کہ میں کمزور نہیں ہوں لیکن میں رتیش سے محبت کرتی ہوں ،میرا دل تمہارے لیے دھڑکتا ہے۔
راکھی نے روتے ہوئے اپنے شوہر سے معافی مانگی اور اعتراف بھی کیا کہ غلطی ان کی ہے لیکن وہ رتیش پر کوئی الزام نہیں لگائیں گی۔
راکھی نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ کہ کسی کے والدین تھانہ کچہری میں جائیں۔
راکھی نے یہ بھی بتایا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں جس سے نجات کے لیے گزشتہ روز ڈائٹ پر ہونے کے باوجود انہوں نے میٹھی چیزوں کا استعمال کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے راکھی اور رتیش کے حوالے سے خبریں سرگرم تھیں کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان تعلقات میں خلش ہے، اور وہ اب ساتھ نہیں جس کے بعد راکھی نے خود دو روز قبل شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 