سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا بھی ہیلتھ کارڈ بن گیا۔
بول نیوز کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف فیملی کے ایک ممبر سمیت ہیلتھ کارڈ کے اہل نکلے تاہم محکمہ صحت پنجاب سابق وزیر اعظم کے ہیلتھ کارڈ سے لاعلم ہے۔
صحت کارڈ جاری ہونے کے بعد اب نواز شریف بھی صحت کارڈ کے ذریعے سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا علاج کرا سکتے ہیں۔
صحت کارڈ کے اہل میاں نواز شریف بطور سربراہِ خاندان مزید ایک فرد کا علاج کرانے کے مجاز ہیں۔
علاج میں 10 لاکھ روپے سے زائد رقم کی ضرورت پڑی تو خصوصی کمیٹی اس کا انتظام بھی کرے گی۔
محکمہ صحت پنجاب نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ سے لاعلم
محکمہ صحت پنجاب اور پنجاب ہیلتھ انشیٹیو مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بھی اس حوالے سے لا علم ہیں۔
نواز شریف پاکستان واپس آجائیں تو انہیں بھی کارڈ مہیا کردیاجائے گا، یاسمین راشد
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ نوازشریف بھی پاکستانی شہری ہیں ان کا بھی ہیلتھ کارڈ بن چکاہےوہ یہاں موجود نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان واپس آجائیں تو انہیں بھی کارڈ مہیا کردیاجائے گا، ہیلتھ کارڈ سے متعلق شکایت کےلیے ایپ بنائی ہیں، تمام شکایتیں پی ایچ ایم آئی سی دیکھ رہی ہےازالے کی کوشش کررہے ہیں، شکایتیں سیکرٹری صاحب ریویو لیتے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ تیس فیصد آبادی نے کارڈ کو استعمال کرناشروع کردیا۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اکثریت تو ٹیکس اداکرتے ہیں تو ٹیکس اداکرنے والوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت ملنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
