
سابق صدر آصف علی زرادری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں میں حکومت مخالف تحریک کے قانونی نکات پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف گٹھ جوڑ جاری ہے، سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم یا اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد سے متعلق دونوں رہنماؤں کی مشاورت ہوئی
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی حکومت مخالف تحریک کے قانونی نکات پر گفتگو ہوئی۔
یاد رہے 21 فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میں ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرمشاورت کی گئی۔
سابق صدر آصف علی زرداری مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کا مولانا فضل الرحمان، مولانا اسد محمود اور اکرم درانی نے استقبال کیا، مولانا فضل الرحمان کی پوتی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو گلدستہ پیش کیا۔
بعد ازاں آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، حکومتی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونے والے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا، ملاقات میں پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بھی مشاورت کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News