Advertisement
Advertisement
Advertisement

کووڈ ویکسین کے بعد ورزش اس کی افادیت بڑھا سکتی ہے

Now Reading:

کووڈ ویکسین کے بعد ورزش اس کی افادیت بڑھا سکتی ہے

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد 90 منٹ کی معتدل اور قدرے سخت ورزش سے نہ صرف ویکسین کی افادیت بڑھ سکتی ہے بلکہ اس سے جسم میں اینٹی باڈیز کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ فوری طور پر ورزش اختیار کی جائے۔

آئیووا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس ضمن میں اپنی ایک تحقیق شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 90 منٹ کی جامد یا حرکتی سائیکلنگ یا پھر ڈیڑھ گھنٹے کی واک فوری طور پر ویکسین کی پیداوار بڑھاتی ہے۔ اس سے ورزش کا ایک اور شاندار فائدہ سامنے آیا ہے اور غالب امکان ہے کہ اس سے دوسری اقسام کی ویکیسینیشن کی افادیت بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔ یہ افادیت اینٹی باڈیز کی صورت میں سامنے آئی ہے جو جسم کو انفیکشن سے لڑنے کے لیے مزید قوی بناتی ہیں۔

تحقیق کے لیے ماہرین نے کورونا ویکسین لگوانے والے مردوزن کو دو گروہوں میں تقسیم کرکے چار ہفتوں تک انہیں ایک معمول سے گزارا۔ پہلے گروہ کے افراد ویکسین شدہ ہونے کے بعد معمول کے کام پر لگ گئے جبکہ دوسرے گروہ کو اس دوران ورزش یا واک کرنے کو کہا گیا۔

دوسری جانب تجربہ گاہ میں عین یہی طریقہ چوہوں پر بھی آزمایا گیا ہے اور اس کے بھی یکساں نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ ان تمام افراد کو فائزز بایون ٹیک کووڈ 19 ویکسین دی گئی تھیں۔ اسی طرح فلو کی ویکسین لگوانے والوں میں بھی ورزش کے وہی فوائد سامنے آئے اور دیگر کے مقابلے میں زیادہ اینٹی باڈیز دیکھی گئیں۔

اینٹی باڈیز ایک طرح سے انفیکشن کی تلاش اور تباہ کرنے کا کام کرتی ہے خواہ وہ مضر بیکٹیریا ہوں یا کوئی وائرس۔ یہ تحقیق برین، بہیوویئر اینڈ امیونٹی نامی سائنسی جریدے میں شائع ہوئی ہیں۔

Advertisement

تحقیق کے بعد ماہرین نے دنیا بھر کے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ورزش ان کی زندگی میں شامل نہیں تو ویکسین لگوانے کے بعد اس بہانے ہی ورزش کریں تاکہ وہ اس عالمی وبا سے بچ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر