
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
حسان خاور نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ستر سال کی تاریخ کا ایک ایک دن بھارتی مظالم کا گواہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل تین سو ستر کے بعد کشمیری بھائیوں کی ہر طرح کی آزادی چھین لی گئی، کشمیریوں کو قصور صرف یہ ہے کہ وہ حق خود آرادیت مانگتے ہیں، انکو حق خود آرادیت نہ ملنا پوری دنیا کے انصاف پر ایک سوال ہے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کے وکیل بنے، دنیا میں مسئلہ اٹھایا، مسئلہ کشمیر پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، دنیا بھر سے آوازیں آرہی ہیں، اب یہ دب نہیں سکتیں۔
حسان خاور نے مزید کہا کہ ہم کشمیریوں کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، بائیس کروڑ کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑک رہے ہیں، ہم کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مقبوضہ کشمیریوں کے حق خود اردیت کی حمایت میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔
کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت اور بھارتی قابض فوج کے مظالم کے خلاف ملک سمیت دنیا بھر میں پاکستانی آج یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں۔
یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ملک بھر میں سماجی ، سیاسی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے خصوصی ریلیوں، جلسوں، احتجاجی مظاہروں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ دنیا بھر میں آباد پاکستانی شہری بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام کررہے ہیں۔
اس سلسلے میں دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس کے ذریعے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم سے متعلق آگاہ کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News