Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا لاہور اور پشاور کے درمیان میچ کا سپر اوور پہلے سے طے شدہ تھا ؟

Now Reading:

کیا لاہور اور پشاور کے درمیان میچ کا سپر اوور پہلے سے طے شدہ تھا ؟
پی ایس ایل 7

پی ایس ایل 7

پی ایس ایل 7 کے اب تک ہونے والے واحد سپر اوور سے متعلق پہلے ہی پیش گوئی کی جاچکی تھی۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ کل لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا جس میں ملتان سلطانز، لاہور قلندرز ، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی جب کہ پہلا کوالیفائیر کل ملتان اور لاہور کے درمیان کھیلا جائے گا۔

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان گروپ مرحلے کا آخری میچ انتہائی دلچسپ رہا جہاں لاہور قلندرز کو آخری اوور میں 23 رنز درکار تھے، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے محمد عمر کو پہلی گیند پر چوکا جب کہ دوسری اور تیسری گیند پر چھکا رسید کرکے میچ کو سنسنی خیز بنادیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں لاہور قلندرز کو شکست دیدی

Advertisement

لاہور قلندرز کو میچ جیتنے کے لیے 3 گیندوں پر 7 رنز درکار تھے تاہم محمد عمر 2 گیندیں مس کروانے میں کامیاب رہے جن پر کوئی رن نہیں بنا اور یوں لاہور کو آخری گیند پر 7 رنز درکار تھے ، شاہین آفریدی آخری گیند کو باؤنڈری لائن کے باہر پھینک کر میچ کو سپر اوور کی جانب لے گئے۔

پی ایس ایل 7 میں کل پہلی بار سپر اوور ہوا جس میں وہاب ریاض نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پشاور کو جیت کے لیے صرف 6 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 گیندوں پر ہی پورا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ حارث رؤف نے کامران غلام کو کیچ ڈراپ کرنے پر تھپڑ رسید کردیا

پی ایس ایل 7 کے واحد سپر اوور کی دلچسپ بات یہ رہی کہ اس میچ میں سپر اوور کی پیش کوئی ٹاس سے پہلے ہی کردی گئی تھی اور یہ کسی اور کی جانب سے نہیں بلکہ پی ایس ایل کے کمنٹیٹر بازید خان کی جانب سے کی گئی۔

بازید خان نے ویڈیو کیپشن میں لکھا ’’ سپر اوور سے 7 گھنٹے پہلے‘‘۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ ٹاس سے پہلے پچ اور موسم کی صورتحال بتارہے ہوتے ہیں لیکن آخر میں مائیک کے قریب آکر کہتے ہیں ’’ سچ بتاؤں کہ ہم کیا چاہتے ہیں، ایک سپر اوور‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر