Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز ایک مرتبہ پھر ملتوی

Now Reading:

عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز ایک مرتبہ پھر ملتوی

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور کرینہ کپور کی آنے والی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی۔
عامر خان کو بالی وُڈ کا بہترین اداکار قرار دیا جاتا ہے، جبکہ ان کے ساتھ کرینہ کا جوڑ ان دونوں اداکاروں کے مداحوں کو بےحد پسند ہے، اس کی بہترین مثال ان کی گزشتہ فلم تھری ایڈیٹس ہے جس میں کرینہ اور عامر خان کی جوڑی کو بےحد پسند کیا گیا تھا۔
عامر خان اور کرینہ کی نئی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ریلیز ہونے کو تھی جس کے لئے ان کے مداح منتظر ہیں تاہم اب اس فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ ہالی ووڈ فلم ’’فوریسٹ گمپ‘‘ کا ہندی ری میک ہے، جوکہ 2022 میں سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے یہ فلم رواں سال 14 اپریل کو ریلیز ہونی تھی لیکن فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔
عامر خان پروڈکشن ہاؤس کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وجہ بتائی گئی ہے کہ فلم مقررہ وقت پر مکمل نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے یہ فلم 14 اپریل کے بجائے اب 11 اگست 2022 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائی گی۔

Advertisement


واضح رہے کہ فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز کئی بار تاخیر کا شکار ہوچکی ہے۔
اس سے قبل یہ فلم سنجے دت کی فلم ’’کے جی ایف چیپٹر2‘‘ کے ساتھ ریلیز ہونے والی تھی لیکن عامر خان اور ان کی ٹیم نے اپنی فلم کو سنجے دت کی فلم کے ساتھ ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کر کے فلم کی ریلیز ملتوی کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر