Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشہور برطانوی لاء فرم کا فیس کی مد میں بٹ کوائن قبول کرنے کا اعلان

Now Reading:

مشہور برطانوی لاء فرم کا فیس کی مد میں بٹ کوائن قبول کرنے کا اعلان
روٹی، کپڑا اور مکان، کرپٹو سے خریدنا ہوا آسان

دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کی مقبولیت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ کرپٹو کرنسی کی اسی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے  برطانیہ ممتاز لاء فرم گنرکوک نے اپنی فیس کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل اثاثے قبول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق برطانیہ میں قانونی خدمات فراہم کرنے والی اس کمپنی کا قیام 2010 میں عمل میں آیا تھا۔ اس وقت 300 سے زائد وکلاء ان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شمالی کوریا چوری کی کرپٹو کرنسی سے میزائل تجربات کر رہا ہے، اقوام متحدہ 

گنر کوک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ ہم برطانیہ کی پہلی لاء فرم بن گئے ہیں جس کی فیس بٹ کوائن اور ایتھریئم جیسے ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے۔‘

گننر کوک کے فنانس ڈائریکٹر نصیر پٹیل کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اب ہم مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والےبہت سے کلائنٹس کو اپنی خدمات فراہم کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔ اور اب وہ فیس کی ادائیگیوں کے اپنی مرضی کا پلیٹ فارم منتخب کرسکتے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق ادائیگیوں کے لیے کرپٹو کرنسی کو قبول کرکے گننر کوک ان چند برطانوی کمپنیوں میں شامل ہوگئی ہے جو اپنے کلائنٹس اور گاہکوں کو یہ رعایت فراہم کررہے ہیں۔

گننر کوک نے کرپٹو کرنسی ایکچینج کے لیے کوائن پاس کے ساتھ معاہدہ بھی کرلیا ہے اور اس ضمن میں وہ اس ہفتے قانونی مشاورت کی مد میں اپنے پہلے کلائنٹ سے ایتھیرم( کرپٹو کرنسی ) وصول بھی کر چکے ہیں ۔

کوائن پاس کے چیف ایگزیکٹو جیف ہینکوک کا کہنا ہے ہم ایک ایسی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کرکے بہت خوش ہیں جو کہ برطانیہ میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور کرپٹو کو فروغ دینے پر کام کر رہی ہے۔

یادرہے کہ کرپٹو سیکٹر کو برطانیہ میں ریگولیٹری مسائل کا سامنا ہے اور حکومت کی جانب سے اس پر ابھی بھی کام کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر