
ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویکسین کی عدم دستیابی، والدین کا انکار اور اسٹاف کی کمی کے باعث تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں اب تک صرف 34 فیصد بچوں کی ویکسینشن کرائی جاسکی ہے، 12 سال سے زائد عمر کے 21 لاکھ 50 ہزار 481 طلبہ میں اب تک صرف 7 لاکھ 48 ہزار 708 بچوں کی ویکسین ہی ہوسکی ہے۔
پی ایس ار اے کے ساتھ رجسٹرڈ اسکولوں میں صرف 4 فیصد بچوں کی ویکسینشن ہوئی ہے جبکہ ڈی آئی خان میں 77 ہزار طلبہ میں 14 ہزار، بنوں کے 84 ہزار طلبہ میں 24 ہزار، کوہاٹ کے 1 لاکھ 40 ہزار طلبہ میں صرف 84 ہزار طلبہ کی ویکسینیشن ہوئی ہے
پشاور کے 3 لاکھ 19 ہزار طلبہ میں 1 لاکھ 33 ہزار بچوں اور ہزارہ کے 2 لاکھ 25 ہزار طلبہ میں 1 لاکھ 54 ہزار طلبہ کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع میں ویکسینیشن کی شرح 20 فیصد سے بھی کم ہے جبکہ 20 فیصد محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کی بھی اب تک ویکسینیشن کرانا باقی ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر مزید 48 جانیں لے گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 9.94فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے 48 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 420 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں 4 لاکھ 85 ہزار 810، سندھ میں 5 لاکھ 47 ہزار 920، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 99 ہزار 195، بلوچستان میں 34 ہزار 634، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 837، اسلام آباد میں ایک لاکھ 30 ہزار 373 جبکہ آزاد کشمیر میں 39 ہزار 894 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News