
دنیا بھر لوگوں کی بڑی تعداد دن کے آغازپر جن مشروبات کا استعمال کرتی ہیں ان میں دودھ، چائے اور کافی شامل ہے۔ ان تمام مشروبات میں سے کافی کوخاص مقبولت حاصل ہے، اس کی وجہ اس کا منفرد ذائقہ اورافادیت سے بھرپور ہونا ہے۔
ایک وقت تک ماہرین صحت کافی کے فائدے اور نقصان کے بارے میں کشمکش شکار تھے اسے کس فہرست میں شامل کیا جائے لیکن برسوں کی جانے والی مختلف تحقیقات کی بدولت اس کے ایسے فائدے سامنے کہ اسے اب ایک صحت بخش مشروب کہا جانے لگا ہے، اور حال ہی کافی پر کی جانے والی ایک تحقیق میں کافی کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق ایسے افراد جو کافی کو روز اپنی غذا میں شامل رکھتے ہیں طویل عمر پاتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ تحقیق برطانیہ اور ہنگری کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر کی ہے، جسے سن کر کافی پینے کے شوقین افراد خاصے خوش اور مطمئین ہوں گے۔
میل آن لائن کے مطابق کافی پر تحقیق کرنے والوں کا کہناہے کہ ایسے افراد جو دن بھر میں کافی کے تین کپ اپنی غذا میں شامل رکھتے ہیں وہ کافی نہ پینے والوں کی نسبت طویل عمر پاتے ہیں، اور ان میں قبل از موت کا خطرہ 12 فیصد جبکہ دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا امکان 17 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
سیملویز یونیورسٹی ہنگری اور کوئین میری یونیورسٹی لندن کے سائنسدانوں کی اس مشترکہ تحقیق میں 5 لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا حاصل کر کے اس کا تجزیہ کیاگیا، اور پھر نتائج مرتب کئے گئے۔
اس تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سٹیفن پیٹرسن کے مطابق تحقیق میں شامل ایسے افراد جو روزانہ تین یا اس سے زیادہ کافی کے کپ اپنی غذا میں شامل رکھتے تھے ان کی صحت گزرتے ہوئے برسوں میں دوسروں کی نسبت کافی بہتر رہی، اور ان میں دل اور دوران خون کی بیماریاں بہت کم لاحق ہوئی، یہی وجہ ہے ایسے افراد میں ہارٹ اٹیک، اسٹروک اور دیگر بیماریوں کی شرح بھی کافی کم نوٹ کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News