Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کو بائیک پر بیٹھا کر کرتب دکھانے والا رائیڈر بالآخر قانون کے شکنجے میں

Now Reading:

خواتین کو بائیک پر بیٹھا کر کرتب دکھانے والا رائیڈر بالآخر قانون کے شکنجے میں

 

Advertisement

خواتین کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر کرتب دکھانے والا ون ویلر رائیڈر شاہنواز عرف چھوٹا بچہ بالآخر قانون کے شکنجے میں آگیا۔

ملزم کی ون ویلنگ کی متعدد ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا تھا، شفیق آباد ڈولفن ٹیم نےکارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ترجمان آپریشنز ونگ نے کہا کہ ملزمان روڈ پر موٹر سائیکل سے ون ویلنگ کر رہے تھے، ملزمان ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے، ون ویلر کی گر فتاری پر اہل علاقہ نے ڈولفن ٹیم سے شدید مزاحمت کی۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ گرفتار کرنے پر ملزم کی شناخت شاہنواز عرف چھوٹا بچہ سے ہوئی، ملزم لاہور کی مختلف شاہراوں پر خطرناک ون ویلنگ کرتا تھا۔

ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ ملزم نےخواتین کے ساتھ اپنی متعدد ویڈیوز یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر رکھی ہیں، ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ شفیق آباد منتقل کرکے مقدمہ درج کردیا گیا.

انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والے اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں لہذا ایسے اقدام سے گریز کیا جائے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر