ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی لالی ووڈ فلم ریلیز کے لیے تیار ہے، پنجابی فلم “تیرے باجرے دی راکھی” عید الفطر پر ریلیز ہو گی۔
جنت مرزا کی پہلی فلم کے سنسر شو کا انعقاد چند روز میں کیا جائے گا۔
جنت مرزا فلم کے ذریعے سلور اسکرین پر انٹری دے رہی ہیں۔
جنت مرزا کا کہنا ہے کہ امید ہے مداحوں کو فلم میں اداکاری پسند آئے گی، پوری کوشش کی ہے کہ اپنے فلمی ڈیبیو سے لوگوں کو متاثر کروں۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ عید الفطر پر فلم تیرے باجرے دی راکھی زبردست بزنس کرے گی۔
ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ انڈسٹری کے بڑے لوگوں کے ساتھ فلمی سفر کا آغاز کرنا باعث اعزاز ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ فلم کے پروڈیوسر صفدر ملک جبکہ ہدایتکار سید نور ہیں۔
رومانس، مزاح اور ایکشن سے بھرپور پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ کے دیگر فنکاروں میں اداکار عبداللہ خان، صائمہ نور، بابرعلی، راشد محمود، مصطفیٰ قریشی، صائمہ سلیم ، نغمہ بیگم، عامر قریشی، عرفان کھوسٹ، شفقت چیمہ، اچھی خان ، اقصیٰ مختار اور سید علی کرمانی شامل ہیں۔
جبکہ سپر سٹار کامیڈینز افتخار ٹھاکر، آغا ماجد، خوشبو، سلیم البیلا، شیری ننھا بھی دلچسپ کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
