
وزیر تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ ٹیچرز کی ٹریننگ ہماری سب سے اولین ترجیح ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران ہم نے چار ہزار سے زائد اساتذہ کو ترقیاں دی ہیں۔
سردار شاہ نے کہا کہ چالیس ہزار سے زائد نئے اساتذہ بھرتی کئے ہیں، ٹیچرز کی ٹریننگ ہماری سب سے اولین ترجیح ہے تاکہ صوبے میں معیاری اساتذہ کا فقدان نہ رہے۔
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں سرکاری اسکولوں کی سوسائٹی کی جانب سے اونرشپ ہونا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کے جو بھی لوگ اسکولوں کو بہتر کرنے کے لئے محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
سردار شاہ نے کہا کہ ہم انڈس ایجوکیشن فائونڈیشن کے ساتھ بھی سندھ کے دیہی علاقوں میں اسکولوں کو بہتر کرنے کی خاطر مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مٹیاری میں آئی اے ایف کے اسکولوں کا آئندہ ماہ دورہ کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News