لاہور، کئی بڑے ناموں کی فرچائزز سے واپسی نے مالکان کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ٹیم کمبینیشن تشکیل دینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنے والی ٹیمز کو اہم مرحلے سے قبل کھلاڑیوں کی غیر موجودگی ستانے لگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل مین ٹیموں کوجدائی کا صدمہ دینے والے غیر ملکی کرکٹرز کی فہرست طویل ہوگئی ہے۔ فہرست میں جیمز فالکنر، بین ڈکٹ، پال اسٹرلنگ، ٹام کوہلر، لیام لیونگ اسٹون، شرفین ردر فورڈ،۔ راشد خان شامل ہیں۔
رواں سال لیگ کا شیڈول بین الاقوامی مقابلوں اور دیگر لیگز سے یکسر متصادم رہا ہے۔ جس کے سبب ٹیمز میں جگہ بنانے والے کئی کھلاڑی واپس جاتے رہے۔ بعض فرنچائزز کا ٹیم کمبینیشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شیمرون ہیتمائر ویسٹ انڈین بورڈ سے این او سی لینے میں ناکام رہے۔
اس سے قبل بین ڈکٹ بائیو ببل کی سختیوں کے باعث اکتاہت کا شکار ہوکر واپس روانہ ہوئے۔ ڈین لارنس نجی مصروفیات کے باعث جبکہ لیوک ووڈ انجری کے سبب آدھے ایونٹ میں فرچائز سے الگ ہوگئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے پال اسٹرلنگ اور الیکس ہیلز بائیو ببل کی سختیاں برداشت کرنے سے قاصر رہے جس کے باعث فرچائز کو ان فارم بیٹرز سے محروم ہونا پڑا۔ ان کھلاڑیوں کی رخصتی کے بعد ٹیم کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی۔ رحمان اللہ گرباز قومی ذمہ داریوں کے سبب ٹیم کو چھوڑ گئے۔
اسی طرح پشاور زلمی کے ثاقب محمود، ٹام کوہلر اور لیام لیونگ اسٹون بھی بین الاقوامی مصروفیات کے باعث رخصت ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی سیریز کے باعث ملتان سلطانز کو ڈومینک ڈریکس، اوڈین اسمتھ اور رومین پاول کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا تام سلیکشن کے لیے اچھا پول برقرار رہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
