
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جنوری سے ابتک مزید 24 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چین کے دورے پر ہیں ، وزیر اعظم اپنے دورے میں چین کے صدر ، وزیر اعظم اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دو فروری کو وزیر اعظم نے یو اے ای کے شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل حملوں کی مذمت کی۔
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے قازقستان اور کرغزستان کے ہم منصب سے کال پر بات کی۔ پاکستان اور ترکی میں یکم فروری کو سیاسی مذاکرات ہوئے ، ترکی کے وفد کی ترک نائب وزیر خارجہ سربراہی کر رہے تھے ، مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں پر تشویش ہے ، جنوری سے ابتک مزید چوبیس کشمیریوں کو شہید کیاگیا ، عالمی برادری کشمیر سے بھارتی فوج کا محاصرہ چھڑائے۔
انہوں نے کہا کہ کل دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا ، پاکستان نے پی فائیو ممالک کو بریف کیا ، وزیر خارجہ نے یو این سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے ، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی برادری کا ردعمل آیا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ او آئی سی یورپین یونین دنیا کی پارلیمان میں معاملہ اٹھایاگیا ، داعش لیڈر کے شام میں مارے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں ، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن ملک کا کردار ادا کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر سول اور عسکری قیادت نے ردعمل دیا ہے ، دہشتگردوں کو بھارت معاونت کی خبریں آئی ہیں ، اسں حوالے سے متعلقہ ادارے تحقیقات کے بعد مناسب وقت پر جواب دینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News