Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت رہی تو مہنگائی روز بڑھےگی، سعید غنی

Now Reading:

حکومت رہی تو مہنگائی روز بڑھےگی، سعید غنی
سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت رہی تو مہنگائی روز بڑھے گی۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ آج بھی پی ٹی آئی والے مخالفین پر غلیظ الزامات لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محسن بیگ کو تشدد کانشانہ بنایا گیا جبکہ ہر روز نئے مقدمات بھی بنائے جارہے ہیں۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ حکومت 60ارب روپے ہماری اور آپ کی جیب سے نکالے گی، ماضی میں ایسے اقدامات کی مثالیں نہیں ملتیں۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں پیٹرول 160روپے فی لیٹر ہوچکا ہے، نااہل حکومت رہے گی تو پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے خوشخبری سنائی ہے کہ مارچ میں بجلی مہنگی ہوگی، حکومت رہی تو مہنگائی روز بڑھےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ جھوٹ پی ٹی آئی نے بولا، غلط خبر کو بنیاد بنا کر کسی کو بھی جیل میں ڈال سکتے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو ملکی بحران پر قابو پالےگی، عوام 27فروری کو بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کا ساتھ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر