
امریکی شہر نیو میکسیکو میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں ایک نامعلوم شخص نے بند گھر کا شیشہ توڑا، اندر داخل ہوا، غسل کیا، کھانا کھایا اور ہرجانے کے 200 ڈالر دے کر باہر جاہی رہا تھا کہ اصل مالک نے اسے پکڑلیا۔
34 سالہ ٹیرل کرسٹیسن کو کھڑکی توڑ کر بغیر اجازت گھر میں گھسنے اور توڑپھوڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔ تاہم وہ اپنی گرفتاری کے وقت بھی بے بسی اور بے گناہی کی تصویر بنا رہا تھا ۔ اس نے بتایا کہ وہ شدید سردی سے پریشان تھا اور گھر سے باہر جاتے ہوئے 200 ڈالر کی رقم گھر کے اندر واضح جگہ پر رکھ کر باہر نکلا تھا۔
ٹیرل نے ایک مکان میں کسی کو نہ دیکھ کر پہلے اس کی کھڑکی توڑی اور اندر داخل ہوا ۔ وہاں اس نے گرم پانی سے غسل کیا، کھانا کھایا اور بیئر بھی پی تھی۔
جیسے ہی وہ گھر سے باہر نکلا اس کا سامنا گھر کے مالک سے ہوگیا ۔ ٹیرل نے اس سے معافی مانگی اور کہا کہ وہ 200 ڈالر گھر میں چھوڑ کے آیا ہے جو کھانے اور کھڑکی توڑنے کی مد میں اس کی رقم ہے۔ اس نے پولیس اور مالک کو بتایا کہ وہ تیز اوار سرد برفباری سے پریشان تھا اور خدشہ تھا کہ اگر دیر ہوگئی تو سردی سے ٹھٹھر کر مرجائے گا۔
اس نے اعتراف کیا کہ یہ ایک غلط کام تھا لیکن وہ بھوک سےنڈھال اور سردی سے بے حال بھی تھا۔ اس پر گھر کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ ٹیرل پکڑے جانے پر شدید شرمندہ تھا اور بار بار اس نے معافی مانگی تھی۔
جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ کھڑکی توڑ کر کسی کے گھر میں بلااجازت داخل کیوں ہوا تو اس نے بتایا کہ ٹیکساس میں اس کے اہلِ خانہ کو کسی نے قتل کردیا ہے اور وہ کسی سے جان بچانے کے لیے بھاگ رہا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News