ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی نواز شریف سے لندن میں ہونے والی ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر نے پارٹی قائد کو پی ٹی آئی کے 22 ارکان کی لسٹ پیش کی، پی ٹی آئی کے 22 ارکان میں سے 3 وفاقی وزیر بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر نے پارٹی قائد کو 22 میں سے 18 پی ٹی آئی ایم این ایز کو پارٹی میں شمولیت پر راضی کر لیا ہے۔
22 پی ٹی آئی ایم این ایز نے ان ہاؤس تبدیلی میں ساتھ دینے کی مشروط پیشکش کی تھی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی ٹکٹ اور نواز شریف کی جانب سے ذاتی یقین دہانی اولین شرط تھی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے 22 میں سے 18 ایم این ایز کو گو ہیڈ دے دیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف نے سردار ایاز صادق سے 4 پی ٹی آئی ایم این ایز پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا بطور وزیراعظم مستقبل کیا ہے؟ منظور وسان نے خواب دیکھ لیا
سردار ایاز صادق 4 ایم این ایز کے حوالے سے پارٹی قائد کو قائل نہ کر سکے۔
پارٹی قائد نواز شریف نے واضح اعلان کیا کہ سدا بہار فصلی لوٹوں کو کسی صورت پارٹی میں شامل نہیں کریں گے۔
نواز شریف نے گلہ کیا کہ یہ سدا بہار سازشی عناصر ہیں جب بھی ان کو پارٹی میں شامل کیا انھوں نے پیٹھ میں چھرا گونپا۔
پارٹی قائد کی جانب سے گو ہیڈ ملنے کے بعد سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے 18 ایم این ایز کو شمولیت کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے یہ ارکان آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کی ٹکٹ پر حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
