باورچی خانہ کسی بھی گھر کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے جس کی صفائی گھر دیگر حصوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ گھر کے دیگر حصوں کی صفائی اہم نہیں ہے لیکن باورچی خانہ چونکہ کھانے پینے کے سامان سے بھرا رہتا ہے اوروہی کھانا بھی تیار کیاجاتا ہے اسی لئے چکنائی اور دھویں کی بدولت کیبنٹ اور دیواریں زیادہ گندی ہوجاتی ہیں۔
ساتھ ہی کیبنٹ میں رکھی جانے والی اشیاء کی وجہ سے بوآنے لگتی ہے اور کئی طرح کے باریک حشرات بھی جنم لینے لگتے ہیں۔
اسی لئے آج آپ کو باورچی خانہ کی صفائی کے چند آسان طریقے بتارہیں ہیں جن کی مدد سے کچن چمکنے لگے گا۔
کیبنٹس کی صفائی
تقریباً ہر باورچی خانہ میں لکڑی کے کینٹس موجود ہوتے ہیں گرمی ، دھوئیں اورپانی کی وجہ لکڑی خراب ہونے لگتی ہے اور اس پر پانی اور دھویں کے داغ بھی پڑجاتے ہیں۔
ان داغوں کی صفائی کے لئے موم سب سے بہترکوئی نہیں۔ اس کے لئے بازار میں دستیاب عام موم خرید کر کسی کپڑے کی مدد سے کیبنٹ کے متاثرہ حصے پر لگا کر صاف کریں داغ فوراً صاف ہوجائیں گے۔
فارمیکا کیبنٹس کی صفائی
فارمیکا اور لکڑی کے کیبنٹس پر تیل کے دھبے پڑجاتے ہیں، اس کے علاوہ ان کورگڑ کر صاف کیا جائے توان پر خراشیں پڑ جاتی ہیں یا پانی کی وجہ سے لکڑی خراب ہونے لگتی ہے۔
انہیں صاف کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کسی بھی شیمپومیں ایک کھانےکا چمچ بیکنگ سوڈا اور چار چمچ سفید سرکہ ملاکراچھی طرح مکس کریں، اور کسی موٹے کپڑے کو اس میں ڈبوکر کیبنٹس صاف کر لیں یہ بلکل چمک جائیں گے۔
لال بیگ سے چھٹکارے کے لئے
باورچی خانہ کی کتنی ہی صفائی کیوں نہ کر لی جائے لال بیگ اوردوسرے حشرات بھی پیدا ہوجاتے ہیں۔ اس کے لئے ایک بوتل میں آدھے سے زیادہ گرم پانی ڈالیں اور ایک حصہ سفید سرکہ شامل کر ایک اچھی ہلائیں۔
اب اس محلول کو رات میں تمام سلیب، چولہے کے آس پاس، فرش کے کونوں اور کیبنٹ کے اندر اسپرے کریں۔ اور ساتھ ہی بیسن کی نالیوں میں بھی ڈال دیں اس سے لال بیگ نہیں آئیں گے اور اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ محلول ہر قسم کے زہریلے اثرات سے پاک ہونے کی بناپر صحت کے لئے بھی نقصان دہ نہیں ہے۔
کیبنٹس کی لکڑی کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے
لکڑی پانی سے خراب ہونے لگتی ہے اس لئے کوشش کریں کہ لکڑی کو کبھی پانی یا گیلے کپڑے سے صاف نہ کریں، اس کے لئے کوئی گلنٹ کم مقدار میں استعمال کریں اور کپڑے کی مدد سے صاف کرنے کے بعد فوری طور پر خشک کرلیں تاکہ یہ خراب ہونے سے بچ جائے۔
نیم کے پتے
باروچی خانہ میں لگے کیبنٹس میں لال بیگ دور کرنے کے لئے نیم کے پتے استعمال کریں، اس کے لئے پہلے کیبنٹس کو اچھی صاف کر لیں پھر نیم کے پتے کونوں میں ڈال دیں اس مقصد کے لئے دار چینی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
