Advertisement
Advertisement
Advertisement

پچاس برس کی عمر میں تیزقدمی اپنائیں، بقیہ عمر میں بہتر حافظہ پائیں

Now Reading:

پچاس برس کی عمر میں تیزقدمی اپنائیں، بقیہ عمر میں بہتر حافظہ پائیں

اگرآپ 50 کے سن میں ہیں اور بقیہ عمر یادداشت بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ابھی سے ہفتے میں تین مرتبہ ورزش اور تیزقدمی کو معمول بنائیں اور اس کے مثبت اثرات بقیہ زندگی محسوس کرسکتےہیں۔ یہ فوائد بہتر حافظے کی صورت میں برآمد ہوں گے۔

یونیورسٹی آف پٹس برگ کی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے ادھیڑعمری میں ورزش اور مرحلہ وار (ایپوسوڈک) یادداشت کے درمیان تعلق دریافت کرنے پر غور کیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ ورزش کےفوائد ہرعمر میں سامنے آتےہیں۔ اگر 50 کے عشرے کے لوگ ہفتے میں تین مرتبہ بھی ورزش کی عادت اختیار کریں تو اس سے 60 اور 70 سال تک کی عمر میں ورزش نہ کرنے والے افراد کے مقابلے میں یادداشت قدرے بہتر رہتی ہے۔

مرحلہ وار یادداشت وہ ہوتی ہے جس میں ہم عمر کے مختلف حصوں سے معنون یادداشت دوہراتے ہیں اور ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ جامعہ پٹس برگ کے سائنسدانوں نے کہا ہےکہ اس ضمن میں تیز قدمی یا برسک واکنگ کو شاندار درجہ حاصل ہے۔ اگر آپ اس عمر میں بھی ورزش اپناتے ہیں تو صرف چار ماہ بعد ہی اس کےمثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوجاتے ہیں۔

اس کے علاوہ تیراکی اور سائیکلنگ کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ تحقیق جرنل آف کمیونکیشن میڈیسن میں شائع ہوئی ہے اوراس ضمن میں مختلف ادوار میں ہونے والی 36 تحقیقات اور مطالعوں کا سروے کیا گیا ہے جسے میٹا اینالیسس کا نام دیا گیا ہے۔

تحقیق کی نگران ڈاکٹر سارہ اغیا جان نے کہا کہ ہماری تحقیق بتاتی ہے کہ 55 سے 68 برس کے افراد اگر ورزش مسلسل کرتے رہیں تو سب سے زیادہ فوائد اسی عمر کے لوگوں میں دیکھے گئے ہیں۔ اس لیے مشورہ یہی ہے کہ ورزش کے معمول کو جتنی جلد ہوسکے اختیار کیا جائے۔

Advertisement

ڈاکٹر سارہ نے کہا کہ اس عمر کے افراد ہفتے میں تین مرتبہ ورزش شروع کرکے اس کے فوائد چار ماہ میں ہی محسوس کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ ورزش کے فوری فوائد پہلے ہفتے میں تندہی، نیند کی بہتری اور دیگر معمولات میں واضح محسوس ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر