
اے سی سی اے کے بین الاقوامی امتحانات میں 4 پاکستانی طلبا نے میدان مار لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے طالبعلم ارحم علی نے مینٹیننگ فنانشل جبکہ لاہور ہی کے اسامہ مہاریر نے مینجنگ کاسٹس اینڈ فنانس کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔
اسکے علاوہ کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبہ کومل باوانی نے اے سی سی اے کے مینجمنٹ فنکشن میں بہترین اسکور کیا ہے۔
پشاور کے طالبعلم محمد عمیر جان نے بھی فنانشل ٹرانزیکشنز کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔
اے سی سی اے پاکستان ہیڈ اسد حمید خان کا کہنا ہے کہ طلبا کی کامیابی خوش آئند ہے، پاکستانی طلبا سخت محنت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News