
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے مشہور ساحل سمندر ساوتھ بیچ پر ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دئیے۔
میامی بیچ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دوپہر ایک بجے کے قریب ہیلی کاپٹر کو آسمان سے تیزی سے نیچے آتے دیکھا گیا، جو وہاں موجود تیراکوں سے صرف چند فٹ کے فاصلے پر پانی میں گرا۔
معجزانہ طور پر ہیلی کاپٹر کریش کسی شہری کیی موت کا باعث نہیں بنا۔ تاہم، ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن کی حالت مستحکم ہے۔
ساحل کا کچھ حصہ بند کرنے کے بعد پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ آخر ہوا کیا تھا؟
This afternoon at 1:10 p.m., MBPD received a call of a helicopter crash in the ocean near 10 Street. Police and @MiamiBeachFire responded to the scene along with several partner agencies. Two occupants have been transported to Jackson Memorial Hospital in stable condition.
1/2 pic.twitter.com/heSIqnQtle
— Miami Beach Police (@MiamiBeachPD) February 19, 2022
ہیلی کاپٹر کے سمندر سے ٹکرانے کے چند سیکنڈ بعد ہی قریبی جیٹ سکیز زخمیوں کی مدد کے لیے روانہ ہوئیں۔ جبکہ کچھ دیر بعد کشتیاں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں کہ گر کر تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر تجارتی یا عوامی طیارہ تھا، اور ابھی تک اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ یہ کیوں گرا۔
حیران تماشائیوں نے حادثے کے بعد کے کلپس شیئر کیے۔
فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی اس واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News